روپے کی بے قدری کا ایک اور نیا دن، ڈالر کی نئی ریکارڈ قیمت


کراچی: ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، مارکیٹ کھلنے کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں three روپے سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 27 جولائی 2022 بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا اور پھر یکایک 1 روپے 57 پیسے مہنگا ہوگیا۔

دن کے وسط سے قبل ہی ڈالر کی قیمت میں three روپے 77 پیسے اضافہ ہوچکا ہے اور ڈالر 236 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 238 سے 239 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے three ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوچکا ہے جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے four ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

صرف گزشتہ ہفتے یعنی 18 سے 22 جولائی 2022 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 روپے اضافہ ہوا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں eight فیصد تک کمی ہوئی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد گرا ہے، دیکھا جائے تو مہنگائی ایڈجسٹ کرنے کے بعد کرنسی کی قدر صرف three فیصد گری ہے۔

About admin

Check Also

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.