کراچی: سیاسی عدم استحکام نے روپیہ بے حال کردیا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
منگل کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک ریکارڈ three روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برآمدی وصنعتی شعبے کے لیے گیس 60 سے 80 فیصد مہنگی
فاریکس ڈیلرزکے مطابق بینک ڈالر235 روپے میں ڈالرفروخت کر رہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی 234 سے235 روپےتک میں فروخت جاری ہے۔
گذشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 1.51 روپے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 229.88 روپے رہا۔
واضح رہے کہ شہبازحکومت دور میں ڈالر 51 روپے مہنگا ہوچکاہے۔