پاکستان کے سونے کے ذخائر کتنے ارب ڈالر؟


کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سونے کے ذخائر three ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سونے کے ذخائر کے حوالے سے ڈپٹی گورنر ایس بی پی عنایت حسین کا کہنا ہے کہ یہ ذخائر غیر ملکی زر مبادلہ 9.three ارب ڈالر کے علاوہ ہیں، ابھی وہ حالات نہیں کہ ہم سونے کے ذخائر کو کیش کرا لیں۔

انھوں نے کہا پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہیں، یہ ذخائر بہت اچھے نہیں، انھیں three ماہ کی درآمدت کے برابر ہونا چاہیے، مگر یہ اتنے برے بھی نہیں کہ ہم پریشان ہوں۔

ان کا کہنا تھا رواں سال ہمیں جتنے ڈالرز کی ضرورت ہے وہ ہم آسانی سے پورا کر لیں گے۔

’معاشی سطح پر پاکستان اتنا کمزور ملک نہیں جتنا لوگ سمجھ رہے ہیں‘

ڈپٹی گورنر کے مطابق دسمبر سے تاحال روپے کی قدر میں 18 فی صد کمی ہوئی، جب کہ 12 فی صد کمی عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے سے ہوئی ہے، ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

عنایت حسین نے کہا گیس اور آئل کی ایل سیز کنفرم نہ ہونے کی شکایت آئیں تھی مگراب وہ ختم ہو چکی ہیں، نیز آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹرنیشنل بینکوں کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی۔

About admin

Check Also

ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، مسلسل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.