کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کر دیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بینک ہر دو سال بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق او جی 1 سے او جی three تک تنخواہ میں 20 فیصد جب کہ او جی four سے او جی eight تک 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مختلف گریڈز کی مراعات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سمری پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی ہے۔ بورڈ میں معاشی ماہرین ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر اکبر زیدی اور طارق پاشا شامل ہیں۔
نجف یاور، فواد انور، ندیم حسین، محفوظ احمد خان، زاہد فخر دین ابراہیم بورڈ میں شامل جب کہ سیکریڑی فنانس ڈویژن اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔