امریکی ڈالر تمام ریکارڈز توڑ کر 227 روپے تک جا پہنچا


کراچی : پاکستان میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے اضافے کے بعد 227 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر مزید گرگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

مارکیٹ کھلتے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے eight پیسے مہنگا ہوکر دو سو ستائیس روپے پر پہنچ گیا جبکہ بینکس ڈالر227 روپے میں خرید کر 230 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق وپن مارکیٹ میں ڈالر 228 سے 229 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے روزنئی شرط سامنےآرہی ہے، اب آئی ایم ایف نے ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر کی قسط کو سعودی عرب کی فنڈنگ سےمشروط کردیاہے۔

بلومبرگ کی اس خبرپر وزارتِ خزانہ کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے شہباز شریف حکومت کے تین ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت پچاس روپے اضافے ہوا ، جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے چارہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

About admin

Check Also

سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.