ڈالر کی اونچی اڑان ، کرنسی مارکیٹ میں سٹے بازمافیا کا راج قائم


کراچی : پاکستانی بینکس خام تیل کی ایل سیز کھولنے کیلئے فی ڈالر 242 روپے وصول کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں سٹے بازمافیا نے راج قائم کرلیا، پاکستانی بینکس خام تیل کی ایل سیز کھولنے کیلئے فی ڈالر 241 سے 242 روپے وصول کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے بینکوں کی وجہ سےانٹربینک میں ڈالرکی قیمت اوپرجارہی ہے، اس وقت انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے فی ڈالر کے قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی بینکس تیل کمپنی کی ایل سیز 17 سے 18 روپے اضافہ کے ساتھ 242 روپے میں کھول رہے ہیں۔

خیال رہے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، انٹربینک میں ڈالر three روپے ایک پیسے مہنگا ہوکر 225 روپے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے سے 227 روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *