ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونا 1972 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 185 روپے کا ہوگیا۔
ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور سونے کی قیمت 1709 ڈالر فی اونس رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔