ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ


کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز four روپے اضافے کے بعد آج 6 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے پر پہنچ گیا۔

اس کے بعد بتدریج ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہوئی، 1 روپے 5 پیسے، 1 روپے 80 پیسے اور پھر 2 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں یکمشت 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوگیا اور ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا۔

اس دوران ڈالر کی قیمت میں eight روپے اضافہ بھی ہوا۔

دن کے اختتام تک ڈالر کی مجموعی قیمت 6 روپے 80 پیسے  بڑھی اور ڈالر 221 روپے 99 پیسے پر پہنچ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 سے 226 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گزشتہ three ماہ میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں four روپے 25 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 215 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ 15 جولائی 2022 کو ڈالر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔



About admin

Check Also

پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے اچھی خبر، جرمنی میں روزگار کے دروازے کُھل گئے

کراچی : پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے بیرون ملک روزگار کیلئے امید افزا خبر سامنے آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.