آئی ایم ایف کی شرط: بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز


اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل درآمد کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل درآمد مکمل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں، بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے، نیپرا کی جانب سے وفاقی حکومت کی درخواست پر کل سماعت ہوگی، سماعت کے بعد فیصلہ نوٹی فکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

درخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھانے کا ارادہ ہے، جولائی سے بجلی three روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز ہے، اگست میں بجلی مزید three روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

بعد ازاں اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی تجویز ہے۔

About admin

Check Also

سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.