ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ


ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1329 روپے اضافے سے 122085 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں‌ بھی سونے کی قیمت میں‌ اضافے کا رجحان رہا اور سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1715 ڈالرفی اونس ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر four روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے اضافے کے بعد 216 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *