امریکی ڈالر کا نیا ریکارڈ، قیمت 214 سے تجاوز کرگئی


کراچی : امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر three روپے 79 مہنگا ہوکر 214 سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک میں ڈالر three روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر214 روپے 74 پیسے پرپہنچ گیا۔.

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 سے216 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے ماہرمعاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر بڑھنےسے انویسٹرز میں غیریقینی صورتحال ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام کے بعد ہی آتا ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کےضمنی الیکشن جیتا ہے جبکہ اسوقت مرکز میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے، سرمایہ کار اس وقت محتاط ہیں کہ موجودہ حکومت چلتی رہے گی یا نئی حکومت آئے گی۔

ڈالر کی پھر اونچی اڑان۔۔۔انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر دو روپےگیارہ پیسے مہنگا ہو کر دوسو تیرہ روپےچھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالردو سوچودہ روپے سے دوسو پندرہ روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

Remarks: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر انٹر بینک میں ڈالر2 روپے11 پیسے مہنگا ،213 روپے 6 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے،فاریکس ڈیلرز اوپن مارکیٹ میں ڈالر214 روپے سے215 تک میں فروخت ہو رہا ہے، فاریکس

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *