حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کو مذاکرات کے لیے طلب کرلیا


پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے پر وزارت پٹرولیم نے مذاکرات کے لیے پٹرولیم ڈیلرز کو آج شامل طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کے ہڑتال کے معاملے پر وزارت پٹرولیم نے مذاکرات کے لیے پٹرولیم ڈیلرز کو طلب کرلیا ہے اور آج شام وزارت اور پٹرولیم ڈیلرز کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات پر کمیشن 6 فیصد نہ کرنے پیر 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملازم کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ہوچکی ہے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اس لیے اخراجات بڑھنے پر ڈیلرز مارجن 6 فیصد کیا جائے۔

مختلف شہروں کے پٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے بینرز لگا دیےگئے ہیں۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *