ملکی تجارتی خسارے میں ہوشربا اضافہ


کراچی: صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور 57 فیصد اضافہ سے 48.66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022-23 میں تجارتی خسارے کو کنٹرول میں رکھنا حکومت کے لیے سب سے بڑا معاشی چیلنج ہے، جس کو قابو کیے بغیر ملک ڈیفالٹ کے مستقل خطرے سے دو چار رہے گا اور ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بھی اطمینان بخش سطح تک نہیں بڑھ پائیں گے

صدر ایف پی سی سی آئی ئے کہا کہ مالی سال2021-22 میں نظرثانی شدہ اعداد و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ 48.66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو کہ اوسطاً تقریباً four ارب ڈالر ماہانہ سے بھی زیادہ بنتا ہے، جبکہ پچھلے سال یعنی2020-21 میں یہ 30.96 ارب ڈالر تھا۔

عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ سال برآمدات  31.eight ارب ڈالر تک پہنچ گئیں لیکن پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے برآمدات برقرار نہیں رہ پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات میں بے پناہ اضافہ کی وجہ سے اب ہم ایکسپورٹ مارکیٹس میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عرفان اقبال شیخ نے  کہا کہ ہماری برآمدات کا زیادہ تر انحصار ٹیکسٹائل مصنوعات پر ہے، پچھلے سال برآمدات میں دو تہائی اضافہ صرف ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروڈکٹس کی وجہ سے ہوا ہے، ہمیں اپنی ایکسپورٹس میں تنوع لانا چاہیے، ایکسپورٹرز اور ایکسپورٹ پر مبنی صنعتوں کو سہو لیات اور ترغیبات دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں نئی فیکٹریاں قائم کرنی چاہیے اور بیمار صنعتی یونٹوں کو بحال کرنا چاہیے، جبکہ نئی منڈیوں تک رسائی بھی حاصل کرنی چاہیے، سروسز کی ایکسپورٹس بڑھانی چاہیے اور بر آمدات کو تیزی سے فروغ دینے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدوں (PTAs) اور فری ٹریڈ ایگریمنٹس (FTAs) سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

یہ بھی پرھیں: تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ ڈالرز ہو گیا

صدر ایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ فنانس اسکیم (EFS) اور لانگ ٹرم فنانسنگ فیسیلٹی (LTFF) پر انٹر سٹ ریٹ کو بالترتیب three فیصد اور 5 فیصد کی سطح پر واپس لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایکسپورٹرز کا اعتماد بحال کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، حکومت کو ایس ایم ایز اور ایکسپورٹ صنعتوں کے لیے بجلی اور گیس پر سبسڈی دینے پر غور کرنا چاہیے۔

About admin

Check Also

سعودی عرب میں سونے کی قیمتیں گرِ گئیں

سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور جمعے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.