ایئر لفٹ کا آج سے پاکستان میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان


پاکستانی ڈیلیوری سروس ایئر لفٹ نے آج سے اپنی سروس مستقل طور پر بند کردی، ایئر لفٹ نے اگست 2021 میں 85 ملین ڈالر اکٹھے کیے تھے۔

ایئر لفٹ ابتدائی طور پر ایک بس سروس تھی جو بعد ازاں ڈیلیوری سروس میں تبدیل کردی گئی، اس نے گزشتہ سال مقامی سطح پر کسی بھی اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ساڑھے eight کروڑ ڈالر اکھٹا کیا۔

تاہم ایئر لفٹ نے چند ماہ قبل فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد اور پشاور جیسے شہروں میں اپنی سروس بند کر دی تھی اور تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپنے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو فارغ بھی کردیا تھا۔

اگست 2021 میں ایئر لفٹ میں eight کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خیر مقدم بھی کیا تھا۔



About admin

Check Also

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.