سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی


ریاض: سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، گزشتہ 9 ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے، 21 قیراط 1 گرام سونا 184.30 ریال میں فروخت ہوا۔

24 قیراط 1 گرام سونا جمعرات کو 210.63 ریال میں دستیاب تھا جبکہ 22 قیراط 1 گرام سونے کی قیمت 193.08 ریال رہی۔

21 قیراط کی eight گرام کی گنی 1769.28 ریال میں فروخت ہوتی رہی جبکہ 22 قیراط والی eight گرام کی گنی کی قیمت 1853.53 ریال تھی، 24 قیراط والے بسکٹ کی قیمت 2022.03 ریال رہی۔

بدھ 6 جولائی کو سونے کی قیمت گزشتہ 9 ماہ کے دوران ریکارڈ حد تک کم ہوگئی تھی، معاشی ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر بڑھ جانے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *