کل بینک کھلیں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کل تمام بینکوں کو منتخب برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے وہ کل جمعہ eight جولائی کو منتخب برانچیں کھلی رکھیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ طویل تعطیلات میں عوام کو بینکاری خدمات کی دستیابی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم اس دوران صرف ڈیپازٹ اور کیش کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ آر ٹی جی ایس اور نفٹ سے کلیئرنگ کی سروس بند ہوگی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کلیئرنگ کے تمام لین دین، زرمبادلہ تبدیلی کا تصفیہ بدھ 13 جولائی کو کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ کے موقع پر eight سے 12 جولائی تک 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مرکزی بینک نے بھی eight تا 12 جولائی (بروز جمعہ تا منگل) تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

About admin

Check Also

پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے اچھی خبر، جرمنی میں روزگار کے دروازے کُھل گئے

کراچی : پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے بیرون ملک روزگار کیلئے امید افزا خبر سامنے آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.