کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1 اعشاریہ 25 فیصد اضافہ کا اعلان کر کے شرح سود 15 فیصد کر دی ہے۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے پریس کانفرس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا، دنیا بھر میں جو مہنگائی ہے وہ 50 سال میں پہلی بار دیکھنے میں آئی، شرح سود نہ بڑھاتے تو خدا نخواستہ صورتِ حال مزید خراب ہو سکتی تھی۔
مرتضیٰ سید نے کہا کہ آئندہ سال معاشی شرح نمو three سے four فیصد رہے گی اور آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہے گی۔