عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کا اثر مقامی منڈیوں پر بھی دیکھا جارہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر 14 سینیٹ کی کمی ہوئی ہے۔
ستمبر کے سودے 101.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں eight ڈالر 24 سینیٹ کی کمی ہوئی اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ستمبر کے سودے 97.43 ڈالر پر آگئے۔