پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی


اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز نے 18 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات نہیں مانتی پمپس نہیں کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے اور سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں، سابق حکومت نے جون تک four فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا۔

عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی ہے اور بینک سود 13 فیصد ہوچکا ہے ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے کہ عوام کو مشکلات ہو لیکن پیٹرول ڈیزل مہنگا ہونے سے کاروباری لاگت بھی بڑھ گئی ہے ہم بجلی کی قیمت بڑھنے سے شدید مشکلات میں آگئے ہیں۔

About admin

Check Also

ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے، مسلسل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.