خواتین کیلئے بڑی خبر : سونے کی قیمت میں مسلسل کمی


ریاض : سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔

24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ جمعے کی صح 218 ریال سے کم ہوکر 217 ریال رہے جبکہ شام کو قیمت مزید کم ہوکر216 ریال پر آگئی۔

عاجل اور ورلڈ گولڈ لائیو کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 191.97 ریال رہی جبکہ 18قیراط ایک گرام سونا 164.12 ریال میں دستیاب رہا۔

21 قیراط کی eight گرام سونے کی گنی1838.14 ریال، 22 قیراط والی گنی1925.67 ریال جبکہ 24 قیراط والی گنی2100.73 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 222 ریال تھے جو اس ہفتے کے شروع سے کم ہوکر216 ریال پر آچکے ہیں۔

اس سے پہلے والے ہفتے میں سونے کی قیمت 225 ریال تک پہنچی ہوئی تھی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت1816.355 ڈالر پرآگئی ہے، جی سیون کی جانب سے روسی گولڈ کی درآمد پر پابندی کے فیصلےکے بعد پوری دنیا میں سونے کے نرخ کم ہورہے ہیں۔


About admin

Check Also

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد : حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.