پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر ہوگئی۔

ایل پی جی کا 11.eight کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر ہوگئی۔

واضح رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

About admin

Check Also

یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.