پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی


اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، جون میں مہنگائی کی شرح 21.three فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ، جس میں بتایا گیا کہ جون 2022 میں مہنگائی کی شرح اکیس اعشاریہ تین فیصدپر پہنچ گئیَ۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگائی میں13.eight فیصد کا اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 19.eight فیصد اضافہ اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 23.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ ایک سال میں سب سے زیادہ پیاز کی قیمت میں 175فیصد اضافہ، ٹماٹر 149 اورخوردنی تیل وگھی 88فیصد مہنگے ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق دال مسور 74،چنے 65،پھل 41اورچکن 34فیصد ، گندم 30، سبزیاں 27،دال چنا 27فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت 99.44 فیصد، بجلی کے چارجز 35، لیکوڈ ہائیڈرو کاربن 63 فیصد مہنگے جبکہ ایک سال میں دال مونگ 15فیصد،چینی 10 اورگڑ ایک فیصد سستا ہوا۔

اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا موجودہ حکومت معیشت نہیں سنبھال پارہی، سارے بحران کا ایک ہی حل ہے فوری اور شفاف الیکشن۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *