وہ اسمارٹ فون جو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہوا


دنیا بھر میں 10 عدد مختلف اسمارٹ فونز میں سے اپریل کے مہینے میں جو سب سے زیادہ فروخت ہوا، اس کے بارے میں آپ کو جان کر حیرت نہیں ہوگی کہ یہ ہے ایپل کا آئی فون 13۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایپل کے آئی فون 13 نے اپریل 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی عالمی رینکنگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایپل کے آئی فون 13، آئی فون 13 پرو میکس، آئی فون 13 پرو، اور آئی فون 12 نے اپریل 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 اسمارٹ فونز میں سرفہرست چار پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ جب کہ ان کے علاوہ سام سنگ اور ریڈمی وہ برانڈز ہیں جنھوں نے اس ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی۔

فروخت ہونے والے ٹاپ 10 ماڈلز کا مارکیٹ شیئر کُل اسمارٹ فون مارکیٹ کا 21 فی صد رہا، آئی فون 13 مارکیٹ شیئر کے 5.5 فی صد کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن کر ابھرا۔

آئی فون 13 پرو میکس، جو اس وقت مارکیٹ میں سب سے مہنگا آئی فون ہینڈ سیٹ ہے، 3.four فی صد عالمی مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ جب کہ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 12 نے مارکیٹ کا بالترتیب 1.eight اور 1.6 فی صد حصہ حاصل کیا۔

آئی فون ایس ای 2022 عالمی اسمارٹ فون کی فروخت میں 1.four فی صد حصص کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، یعنی ٹاپ 10 کی فہرست میں پانچ ایپل ہینڈ سیٹس نے جگہ بنائی، رپورٹ کے مطابق اس ہینڈ سیٹ نے جاپانی اسمارٹ فون مارکیٹ کے 18 فی صد حصے پر قبضہ جمایا۔

Samsung Galaxy S22 Extremely 5G اور Samsung Galaxy A13 فروخت کے 1.5 فی صد اور 1.four فی صد حصے کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آئے۔

سامسنگ گیلکسی A03 کور 1.four فیصد، A 53 فائیو جی 1.Three فی صد، جب کہ چینی اسمارٹ فون ریڈ می نوٹ 11 LTE بھی 1.Three فی صد کے ساتھ بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن پر آئے۔

A03 Core سو ڈالر سے بھی کم ہول سیل قیمت میں فروخت ہونے والا اسمارٹ فون تھا، نوٹ 11 LTE نے بھی Xiaomi کی کل فروخت میں 11 فی صد حصہ ڈالا۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *