جرمنی میں پاکستانی کپڑے کی مانگ میں زبردست اضافہ


جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری ٹیک ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی اسپیشلائزڈ کپڑے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں جاری ٹیک ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی اسپیشالائزڈ کپڑے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور نمائش میں خصوصی کپڑے سے بنے فائر پروف یونیفارمز، خیمے اور دیگر مصنوعات پر یورپی خریداروں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جرمنی میں منعقدہ چار روزہ نمائش ہیم ٹیکسٹائیل میں پاکستانی بیڈ شیٹ، گارمینٹس اور تولیے کی زبردست مانگ دیکھنے میں آرہی ہے جب کہ ٹیک ٹیکسٹائل میں اسپیشلائزڈ کپڑے میں بھی پاکستانی ایکسپورٹرز نے یورپی مارکیٹ میں جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ اسپیشلائزڈ کپڑے میں فائر پروف اور واٹر پروف، ملٹری یونیفارم، خصوصی فائر پروف ٹینٹ کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

نمائش میں ٹی ڈیپ کی جانب سے 44 اسٹالز پر سبز پاکستانی پرچم تلے بیرونی خریداروں کا رش نظر آرہا ہے اور یکسپورٹرز کے مطابق یورپ میں کورونا کے بعد ہوٹل انڈسٹری کی مصنوعات میں کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے

نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کے مطابق ہمیں اچھے آرڈرز مل سکتے ہیں، جس سے پاکستان اچھا زرمبادلہ کما سکتا ہے، ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا تھا اور یہ نمائش ایکسپورٹ میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *