رواں ہفتے ڈالر اور غیر ملکی کرنسیوں‌ کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟


کراچی: ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 9 روپے مہنگا ہوا ہے۔

غیر ملکی کرنسیوں کے حوالے سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہا، اور روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے 40 پیسے اضافہ ہوا ہے، رواں ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 202.35 روپے سے بڑھ کر 208.75 روپے بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اور دیگر کرنسی مہنگی ہوئی ہیں، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا ہے، اس کی قیمت 203 روپے سے بڑھ کر 212 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے میں یورو 7 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ برطانوی پاونڈ 5.50 روپے مہنگا ہوکر 260 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق امارتی درہم 2.20 روپے مہنگا ہوکر 57.80 روپے اور سعودی ریال 2.20 روپے مہنگا ہوکر 56.30 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

About admin

Check Also

نصیبو لال کی گانا گانے کی ویڈیو نے مداحوں پر سحر طاری کردیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لال کی نئی گانا گانے کی ویڈیو نے مداحوں پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.