پاکستان کی ترسیلات زر 17.1 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ


اسلام آباد : پاکستان کی ترسیلات زر 17.1 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ برآمدات 23.70 ارب ڈالر اور درآمدات 53.80ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اَپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا گیا کہ پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17.1 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ برآمدات 26.6 فیصد اضافے سے 23.70 ارب ڈالر اور درآمدات41.three فیصد اضافے سے 53.80ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں13.2ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 2 فیصد کمی سے 1.28 ارب ڈالر رہی اور پورٹ فولیوسرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 502ملین ڈالر ہوگئی جبکہ مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان سے 1446 ملین ڈالرتک پہنچ گئی۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر اپریل کے تیسرے ہفتے تک 16.57 ارب ڈالر رہے، جس میں اسٹیٹ بینک 10 ارب 54 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر6.03 ارب ڈالر رہے۔

اسی طرح ڈالرکی شرح مبادلہ 185.63 روپے فی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی اور اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار871 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

ٹیکس ریونیو کے حوالے سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ 9ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.9 فیصد اضافے سے 4375ارب روپے رہا، جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 14.three فیصد کمی سے 1052 ارب رہی جبکہ جولائی تا مارچ پی ایس ڈی پی کی مد میں603ارب روپے منظور کئے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تامارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپےکی سطح تک پہنچ گیا، زرعی قرضے 0.5 فیصد اضافے سے 958 ارب روپے کی سطح پر رہے۔

مہنگائی سے متعلق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی ماہانہ شرح12.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 9 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.Eight فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی شرح نمو فروری میں 8.6 فیصد جبکہ جولائی سے فروری کے دوران 7.Eight فیصد رہی۔

About admin

Check Also

برینٹ خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں مزید کمی

نیویارک : عالمی منڈی میں آج بھی خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *