ملک میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے متجاوز


اسلام آباد: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.86 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق حالیہ ہفتے 25 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر اوسط 24 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز eight روپے 24 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی اوسط 5 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی اوسط قیمت میں 5 روپے 99 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، گھی کی اوسط فی کلو قیمت 480 روپے 22 پیسے پر پہنچ گئی، دال مسور اوسط three روپے 24 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انڈے four روپے 88 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، آلو، دال ماش، مٹن، بیف، دودھ، دہی، چاول بھی مہنگا ہوا۔

حالیہ ہفتے four اشیا کی قیمتوں میں کمی، 22 میں استحکام رہا۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے سستا ہوا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 966 روپے 56 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں چینی اوسط 89 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 84 روپے 80 پیسے پر آگئی، ایک ہفتے میں گڑ ایک روپے 68 پیسے فی کلو سستا ہوا۔

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *