شہباز حکومت نے مہنگی شرح پر قرضہ لینا شروع کر دیا


اسلام آباد: شہباز شریف کی وفاقی حکومت نے اقتدار میں آنے کے چند ہی ہفتوں بعد بینکوں سے مہنگی شرح پر قرضہ لینا شروع کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 376 ارب کے بونڈز فروخت کر دیے ہیں۔ حکومت نے پی آئی بیز کی فروخت کا ہدف 100 ارب روپے رکھا تھا۔

تین سال کے پی آئی بیز 1.45 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے three سال کے پی آئی بیز 13.30 فیصد پر فروخت کیے۔

پانچ سال کے پی آئی بیز 1.20 فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 5 سال کے پی آئی بیز 12.95 فیصد پر فروخت کیے۔

10 سال کے پی آئی بیز 1.four فیصد زیادہ شرح پر فرخت کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک نے 10 سال کے پی آئی بیز 13.15 فیصد پر فروخت کیے۔

مرکزی بینک کو 15، 20 اور 30 کے بانڈز پر کوئی پیشکش تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔


About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *