ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا


ملک میں آج سونے کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1888 ڈالر فی اونس رہی۔

ڈالر مزید مہنگا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 187 روپے میں فروخت ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، ڈالر کی قدر 185.87 روپے رہی جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 185.45 روپے تھی۔



About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *