عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر مقرر، اس سے قبل کہاں تعینات تھے؟


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں نئے چیئرمین کا تقرر ہوگیا جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ گریڈ اکیس کے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عاصم احمد اپریل دوہزار بیس سے اگست دو ہزار اکیس تک چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں، عاصم احمد گریڈ اکیس کے ان لینڈ ریونیو کے افسر تھے اس کے علاوہ عاصم احمد کے پاس ممبر آئی ٹی ایف بی آر کا بھی اضافی چارج تھا۔

دوسری جانب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کےتقرر وتبادلے کردئیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےتقرروتبادلوں کےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔

ایڈمنسٹریٹوگریڈ 22کےمحمدعلی شہزادہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، محمدعلی شہزاد اس سےقبل سیکریٹری وزارت تخفیف غربت تعینات تھے۔

گریڈ21کے فخرعالم عرفان سیکریٹری انچارج وزارت تخفیف غربت تعینات ہوئے ہیں جبکہ ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 21کےمحی الدین وانی کو چیف سیکریٹری گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *