اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 25.43 فیصد اضافہ سے 2.88 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ برآمدات میں 25.43فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور جولائی تا مارچ 14.24ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں، گزشتہ مالی سال اس عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 11.355ارب ڈالرکی تھیں۔
ادارہ شماریات نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 25.43 فیصد سے 2.88 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سوتی دھاگے کی برآمدات 25.97 فیصد اضافے سے 908.487 ملین ڈالر ہوگئی ، گزشتہ سال سوتی دھاگےکی برآمدات 721.216 ملین ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق روئی کی برآمدات 1009.03 فیصد ضافے سے 6.577ملین ڈالر ہوگئی جبکہ گزشتہ سال روئی کی برآمدات 0.593 ملین ڈالر تک رہیں۔
نیٹ وئیرز برآمدات میں 34.12 اور بیڈوئیرزبرآمدات میں 19.33 فیصد ، تولیہ برآمدات 18.42فیصد، آرٹ ، سلک اینڈ سینتھیٹک برآمدات میں 27.63 فیصد اضافہ ہوا۔