روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے مصنوعی اقدام یاکچھ اور ! امریکی ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا


اسلام آباد : امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 186 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے مصنوعی اقدام یا کچھ اور، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل تیسرے دن روپیہ مزید سستا ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اکسٹھ پیسے مہنگا ہو کر ایک سو چھیاسی روپے پانچ پیسے پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلر کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ستاسی روپے پچاس پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ تین دنوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ چار روپے اکیاون پیسے نیچے گر چکا ہے۔

خیال رہے یکم مارچ سے سات اپریل کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر دس روپے ستتر یپسے کی کمی ہوئی تھی جبکہ آٹھ اپریل سے پندرہ اپریل تک روپے کی قدر میں چھ روپے تریسٹھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *