کراچی : امریکی ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 182روپے سے تجاوز کرگئی ، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سابق حکومت گرنے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں پھر یوٹرن لیا، ملک میں سات اپریل سے مسلسل گرنے والا امریکی ڈالر دوبارہ عدم استحکام کا شکار ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 182 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک سو تیراسی روپے کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر ایک سو اکیاسی روپے پچپن پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے یکم مارچ سے سات اپریل تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں دس روپے ستتر پیسے کی کمی ہوئی تھی مگر اٹھ اپریل سے پندرہ اپریل تک روپے کی قدر میں چھ روپے تریسٹھ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔