نئی حکومت آتے ہی روپیہ مضبوط، امریکی ڈالر 181 کی سطح پر آگیا


کراچی : نئی حکومت کے آتے ہی روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے اور امریکی ڈالر  181 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے ، کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوا۔

غیر ملکی کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر روپے کے مقابلے 0.47 پیسے کمی کے بعد 181.35 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تاہم اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 182 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالربیس پیسے سستا ہو کر 181 روپے 82 پیسے پربند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 189 تک پہنچ گئی تھی تاہم اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ مارچ 2022 میں کارکنوں کی ترسیلات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔



About admin

Check Also

پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *