مرکزی بینک کے ہفتے میں 6 دن کام اور نظرثانی شدہ اوقات


وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا اور رمضان المبارک کے مہینے میں دفتر کے  درج ذیل اوقات ہوں گے جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس  بینک بھی عمل درآمد کریں گے۔

دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح Eight بجے تا دوپہر three بجے ہوں گے جس میں دوپہر  1  بجے  تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہوگا جب کہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8  بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔

بینکوں یا مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں :

پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8  بجے تا دوپہر 1 بجے  نماز کے وقفے کے بغیر جب کہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح Eight بجے تا دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

About admin

Check Also

جرمنی :‌عالمی ٹیکسٹائل نمائش : پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز بن گیا

فرینکفرٹ : جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہیم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی چار روزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.