عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ


عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور برینٹ خام تیل four ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالرفی بیرل کا ہوگیا ہے۔

روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل four ڈالر 25 سینٹ اضافے سے 105.23 ڈالرفی بیرل کا ہوگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت three ڈالر 56 سینٹ اضافے سے 101.20 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے چند دن بعد ہی گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھوگئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ کے بدترین اثرات، خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ10 سال کی بَلندی کو چھونے  لگیں

بعد ازاں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

About admin

Check Also

چائے کم پیئیں، ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے چائے کم پینے کے مشورے کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.