مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بڑی خبر، سستی بجلی ملنے کا امکان

اسلام آباد: ہوشربا مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے، منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ نوٹی فیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ،نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو three ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی یہ منظوری کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اس سے قبل رواں ماہ کی 23 تاریخ کو کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کے الیکٹرک کی اس درخواست پر three جنوری 2022ء کو سماعت ہوگی۔

The publish مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بڑی خبر، سستی بجلی ملنے کا امکان appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *