ادارہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد : ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19اعشاریہ 83 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ماہانہ 17ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی ریکارڈ22فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40فیصد کا اضافہ ہوگیا، رواں ہفتے کےدوران 23اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، ایل پی جی، لکڑی مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118روپے3 پیسےمہنگا ہوا جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2355سےبڑھ کر 2463ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹرفی کلو 5روپے42پیسےمہنگےہوگئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 32 پیسے کا اضافہ اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5روپے three پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3روپے47 پیسے، لکڑی کی فی من قیمت میں 3روپے 43پیسےکااضافہ ہوا جبکہ صرف 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران آلو 2روپے 5پیسےفی کلو سستے ہوئے، پیاز گڑ اورآٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ چاول ،کوکنگ آئل سمیت 23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

The publish ادارہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *