پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد : ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق عالمی منڈی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی11 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی جب کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا لہٰذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں eight سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے تاہم لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں four روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی جب کہ آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

The put up پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

آئی فون استعمال کرنے والے ہوجائے ہوشیار

دبئی: متحدہ عرب امارات نے آئی فون صارفین کو جھوٹے پیغامات سے بچنے کیلئے وارننگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.