وزارت آئی ٹی کے ساڑھے 11 ارب روپے کے منصوبوں کا اجرا

کراچی: وزارت آئی ٹی نے براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لیے ساڑھے 11ارب روپے کے منصوبوں کا اجرا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمراٹ، سوات سمیت 19اضلاع میں براڈبینڈ سروسز کے لیے ساڑھے 11 ارب کا منصوبہ جاری ہوا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی سیدامین الحق کی ہدایت پر منصوبوں کی رفتار تیز کردی گئی۔ یونیورسل سروس فنڈ بورڈآف ڈائریکٹرز نے منظوری دی۔ ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ 2برسوں میں 31ارب روپے سے زائد کے37منصوبوں کا اجرا کیا گیا۔

اہم سیاحتی مقامات پر 2ارب روپے کی لاگت سے براڈ بینڈ سروسز کے منصوبے منظور ہوئے۔ منصوبوں سے وزیراعظم کےسیاحتی مقامات کے فروغ پروگرام کو تقویت ملے گی۔

منصوبوں کے لیے ابتدائی ٹیکنیکل سروے اور ڈیزائن کی تکمیل ریکارڈ مدت میں کی گئی۔ بونیر اور شانگلہ کے102دیہات میں 2ارب سے زائد کا براڈبینڈ وموبائل سروسز منصوبہ رکھا گیا جبکہ میانوالی و خوشاب کے 186دیہات میں ایک ارب 59کروڑ کا براڈبینڈ سروسز منصوبہ ہے۔

اسی طرح لسبیلہ اورآواران کے223دیہات میں ایک ارب 77کروڑ کا براڈبینڈو موبائل سروسز منصوبہ ہے۔ بہاولنگر، نوشہرو فیروز اور خیرپور کے 11دیہات کے لیے ساڑھے 6کروڑروپے کے منصوبے ہیں۔

یو ایس ایف بورڈ نے یونین کونسل سطح تک آپٹیکل فائبرکیبل بچھانےکی بھی منظوری دی۔ دادو، جامشورو، بدین اور حیدرآباد کی 104یونین کونسلوں میں 3ارب 40کروڑ کا منصوبہ بنایا گیا۔

یو ایس ایف بورڈ کا کہنا ہے کہ ان اضلاع میں ایک ہزار 61کلومیٹرطویل فائبرآپٹیکل کیبل بچھائی جائےگی۔

The put up وزارت آئی ٹی کے ساڑھے 11 ارب روپے کے منصوبوں کا اجرا appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

قدرت پاکستان پر مہربان: تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل

اسلام آباد : پاکستان نے تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.