جرمنی میں‌ مہنگائی 29 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں 1992 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی میں مہنگائی کی شرح 29 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سرکاری حکام نے تصدیق کی کہ ایندھن اور ہیٹنگ کی بلند قیمتوں کی وجہ سے تین دہائیوں کے دوران پہلی بار نومبر میں افراطِ زر کی شرح پانچ فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، اشیائے خوردو نوش سمیت دیگر تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ افراط زر کی شرح کچھ مہینوں بعد نیچے آنا شروع ہوجائے گی کیونکہ تیل کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے۔

The submit جرمنی میں‌ مہنگائی 29 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

نصیبو لال کی گانا گانے کی ویڈیو نے مداحوں پر سحر طاری کردیا

پاکستان کی مشہور گلوکارہ نصیبو لال کی نئی گانا گانے کی ویڈیو نے مداحوں پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.