ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی ‏سکیم کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے ‏پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہو گی۔

ترجمان اسد طاہر جپہ کا کہنا ہے کہ دسمبر2021 میں پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری ‏کرنے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کر کے انعامی سکیم میں بڑھ ‏چڑھ کر حصہ لیں ایف بی آر عوام کی راہنمائی کے لیے 11 دسمبر 2021 سے اشتہاری مہم شروع کر ‏رہا ہے۔

اسد طاہر جپہ کا کہنا تھا کہ انعامی اسکیم سے متعلق راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن ‏‏111772772 پر کال کریں۔

The put up ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی انعامی اسکیم کا اعلان کر دیا appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

جرمنی :‌عالمی ٹیکسٹائل نمائش : پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز بن گیا

فرینکفرٹ : جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہیم ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی چار روزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.