سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں؟

متحدہ عرب امارات، امریکا اور ایشیائی سونے کی مارکیٹوں کی تازہ صورت حال سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امارات میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سو چار درہم ہوگئی جبکہ ایک گرام سونا دو سو دس درہم اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کے ریٹس گزشتہ روز ایشیائی مارکیٹس میں سترہ سو ستاسی ڈالر سے کم ہو کر سترہ سوچھہتر ڈالر پر پہنچ گئے۔

نیو یارک مارکیٹ میں ریٹ صفر اعشاریہ دو اٹھ فیصد کم ہو کر سترہ سو اناسی ڈالر پر بند ہوئے۔ آج بھی مارکیٹ سترہ سو اٹھہتر ڈالر سے سترہ سو بیاسی ڈالر کے درمیان رہی۔

محدود امریکی اقتصادی اعداد و شمار کے ساتھ آج سونے کے ریٹ سترہ سو پچھتر ڈالر سے سترہ سو پچانوے ڈالر کے درمیان رہ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے نئے ویرنیٹ اومیکرونا کے بھی عالمی مارکیٹ میں اثرات دیکھے گئے۔

The submit سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں؟ appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

روس کا دوست ممالک کی کرنسی خریدنے پر غور

روس اپنے قومی خزانے کو بھرنے کیلیے چین، بھارت اور ترکیہ جیسے دوست ممالک سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.