زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ‌ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے ستائیس کروڑ کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان کی جانب سے 26 نومبر تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کم ہو کر 22 ارب 49 کروڑ تک پہنچ گئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 24 کروڑ ڈالرز کی کمی کے بعد 16 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دورانیے میں شیڈول بینکوں کے ذخائر three کروڑ 6.48 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز کی کمی

یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی، جس میں 15 اکتوبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دورانیے میں زرمبادلہ کے ذخائر 1 ارب 64 کروڑ ڈالرز کم ہوئے، جس کے بعد ملکی ذخائر 24 ارب 32 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.64 ارب ڈالر کم ہوکر 17 ارب 49 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 42 لاکھ ڈالر اضافے سے 6.83 ارب ڈالر تک پہنچ گیے۔

The put up زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ‌ 50 لاکھ ڈالرز کی کمی appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

آئی فون استعمال کرنے والے ہوجائے ہوشیار

دبئی: متحدہ عرب امارات نے آئی فون صارفین کو جھوٹے پیغامات سے بچنے کیلئے وارننگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.