بینکوں کے ڈیپازٹس میں ریکارڈ اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں بینک ڈیپازٹس میں 13.2 فیصد کا ‏اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جنوری 2021 میں 17 ہزار 85 ارب روپے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال 10 ماہ میں بینکس ڈپازٹس 2285 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 343 ارب روپے ‏ہوگئے۔

ستمبر 2021 کے مقابلے اکتوبر 2021 میں بینکوں سے 586 ارب روپے نکالے گئے، ستمبر 2021 میں بینکوں کے ‏ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ہزار 829 ارب روپےہوگئے تھے۔ ‏

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بینکوں کے ڈپازٹس 19829 ارب سے کم ہوکر 19 ہزار 343 ارب روپے رہ گئی۔
اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ جولائی 2021 میں بینکوں کے ڈپازٹس 956 ارب روپے کم ‏ہوئے، قرضوں کا حجم 118 ارب روپے کم ہو کر eight ہزار ارب سے کچھ زائد رہا۔
اپریل 2021 کے مقابلے میں مئی 2021 میں بینک ڈپازٹس میں 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور رواں سال مئی میں ‏بینک ڈپازٹس 17 ہزار 955 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 5 ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 870 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ‏بینک ڈپازٹس رواں سال جنوری کے 17085 ارب روپے سے بڑھ کر مئی 2021 میں 17 ہزار 955 ارب روپے سے زائد ہو ‏گئے۔

The submit بینکوں کے ڈیپازٹس میں ریکارڈ اضافہ appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

منی لانڈرنگ کے44کیسوں کی تحقیقات مکمل

اسلام آباد : ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے44کیسوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *