
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے معیشت اور قرضوں سے متعلق احسن اقبال کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’کرونا چیلینجز کے باوجود بیرونی قرضوں میں 15 فیصد کمی ہوئی‘۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی معیشت اورقرضوں پرکانفرنس گمراہ کن ہے کیونکہ جون2020میں بیرونی قرض107 فیصد پر تھے، جو اب کم ہوکر 93 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بیرونی قرضوں کی شرح سب سےکم ہے، پہلے3سال میں حکومت نے9.9ارب ڈالرز کے بیرونی قرض لئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے بیرونی قرضے 122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے 10 ماہ میں کتنا بیرونی قرضہ لیا؟
وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ حکومت کے پانچ سالوں میں 22.50 ارب ڈالرز کےقرض لئے، احسن اقبال صرف فی کس قرض پر زور دیتے رہے ہیں۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے تین سالوں کے دوران قیام پاکستان سے لے کر اب تک سب سے زیادہ قرض حاصل کیے۔
The submit بیرونی قرض کے حوالے سے احسن اقبال کا دعویٰ گمراہ کن قرار appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.