اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ، فیصلہ ایف بی آر میں اصلاحات اور فعال کردار کے لیے کیا گیا۔
سی ای او ایف بی آر کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہے ، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں درخواستیں 30نومبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
گریڈ 21یا اس سے زائد گریڈ میں ریٹائرافسران بھی عہدے کے اہل ہوں گے ، ارکان ایف بی آر ، چیف کمشنرز اور چیف کلکٹرز بھی نامزدگی کرسکتے ہیں۔
یاد رہے ایف بی آر نے 15 اکتوبر تک 26 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلئے اور گوشواروں کے ساتھ 48.6 ارب روپے کا ٹیکس حاصل کیا۔
The publish ایف بی آر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.