بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا کی جانب سے سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافے کی درخواست دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔

The publish بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *