ٹیکس فری سٹی: حکومت کا بٹ کوائن پر شہر بسانے کا منصوبہ

براعظم امریکا کے ملک ایل سلواڈور کی حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی پر پورا ایک شہر بسانے کا منصوبہ بنالیا جہاں شہریوں پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایل سلواڈور دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے بٹ کوائن کو سرکاری کرنسی کا درجہ دیا تھا اور اب باقاعدہ پورا ایک شہر بٹ کوائن پر بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

بٹ کوائن سٹی نامی یہ شہر ایل سلواڈور میں بنایا جا رہا ہے جو کوائن کی طرح ایک دائرے کی شکل میں ہوگا اور جہاں کوئی انکم، پراپرٹی یا پے رول ٹیکس نہیں لاگو ہوں گے۔

ایل سلواڈور کے فلسطینی نژاد صدر بوکیلے کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن سٹی میں دیگر شہروں کی طرح تمام سہولیات موجود ہوں گی اور اس شہر کو توانائی ایک آتش فشاں سے فراہم کی جائے گی۔

صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایل سلواڈور کی حکومت کا ارادہ ہے کہ ایک ارب امریکی ڈالر کا ’بٹ کوائن بونڈ‘ جاری کیا جائے گا جس میں سے 50 کروڑ ڈالر شہر کے لیے مطلوب توانائی اور مائننگ کے انفراسٹرکچر کے لیے استعمال کیے جائیں گے جب کہ باقی پچاس کروڑ ڈالر مزید بٹ کوائن خریدنے میں خرچ کیے جائیں گے۔

The put up ٹیکس فری سٹی: حکومت کا بٹ کوائن پر شہر بسانے کا منصوبہ appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *