کراچی: سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر

کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس قلت کے پیش نظر اتوار کی صبح eight بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کیلیے سپلائی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے اتوار کو سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ
اتوارکو صبح eight سے پیرصبح 8بجے تک اسٹیشنز کو سپلائی معطل رہے گی۔

سوئی گیس حکام نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کیلئے بند کیا جارہاہے، گیس کی طلب بڑھنے پر اسٹیشنز کو مزید بند کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی کے اجلاس میں گھریلو صارفین کو گیس کے سنگین بحران سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز منظوری کی گئی، جس کے بعد سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ تک کے لیے گیس کی فراہمی بند کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنرل انڈسٹری کو بھی 2 ماہ کے لیےگیس فراہمی بند کرنے کی تجویز منظور کی گئی جبکہ کابینہ توانائی کمیٹی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

The put up کراچی: سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کے لیے اہم خبر appeared first on ARYNews.television | Urdu – Har Lamha Bakhabar.

About admin

Check Also

ٹی ڈی اے کے سابق سربراہ ایس ایم منیر انتقال کرگئے

کراچی: شہر قائد کی معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد خالق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *